November 29, 2025 2:35 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی چھتیس گڑھ کے رائے پور میں پولیس کے ڈائریکٹرز جنرل اور انسپکٹرز جنرل کی 60 ویں کُل ہند کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی آج رائے پور میں پولیس کے ڈائریکٹرز جنرل اور انسپیکٹرز جنرل کی 60 ویں آل انڈیا کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کَل بھی کانفرنس کے دوران مختلف اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے گذشتہ روز ریاستی راجدھانی رائے پور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں اِس تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اِس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے ”وِکست بھارت: سلامتی کے پہلو“۔ یہ کانفرنس شہریوں کو اُبھرتے ہوئے چیلنجوں سے محفوظ رکھنے کیلئے جدید ترین سلامتی فریم ورک تیار کرنے پر مرکوز ہے۔ کانفرنس کے دوران، بائیں بازو کی انتہا پسندی، انسداد دہشت گردی، قدرتی آفات کا بندوبست، خواتین کی حفاظت اور Policing نے فورنسک سائنس اور مصنوعی ذہانت، AI کو مربوط کرنے، جیسے اہم قومی سلامتی کے موضوعات پر تبادلہئ خیال جاری ہے۔

اِس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین بہترین پولیس اسٹیشنوں کو ٹرافیاں پیش کیں اور بہترین خدمات کے عوض دیے جانے والے پولیس میڈلز عطا کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے اِس انعقاد کو داخلی سلامتی کے حل اور حکمت عملی اور پالیسی سازی کے نظریات وضع کرنے کا پلیٹ فارم قرار دیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک نے گذشتہ 11 سال کے دوران بنیاد پرستی، انتہا پسندی، شورش پسندی اور منشیات سے نمٹنے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ جناب شاہ نے اُبھرتے ہوئے چیلنجوں سے ملک کی حفاظت کیلئے درست انٹیلی جنس، واضح مقاصد اور تال میل پر مبنی کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کے دوران ہونے والا تبادلہئ خیال، وِکست بھارت کی Policing کیلئے نقشِ راہ تیار کرنے میں تعاون کرے گا۔ اِس کانفرنس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت نتیانند رائے، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈائریکٹر جنرلز آف پولیس اور مرکزی پولیس اداروں کے سربراہان شرکت کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔