وزیراعظم نریندر مودی نے Pravasi بھارتیہ دِوس کے موقعے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ بیرونِ ملک بھارتی برادری، بھارت اور دنیا کے درمیان ایک مضبوط رابطہ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ بیرونِ ملک رہ رہے ہیں، وہ جہاں بھی کہیں گئے، انھوں نے اپنی جڑوں سے وابستہ رہتے ہوئے اُن سماجوں کو مالامال کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک آباد بھارتی، راشٹر دوت ہیں، کیونکہ انھوں نے بھارتی ثقافت کو عالمی سطح پر مقبول بنایا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے بہت سے ایسے اقدام کیے ہیں جن سے، ملک کی بیرونِ ملک برادری، بھارت کے قریب تر آجائے۔