ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیراعظم نریندر مودی نے BRICS سربراہ کانفرنس سے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بندشیں عائد کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔

برازیل کے شہر Rio de Janerio میں جاری BRICS سربراہ کانفرنس میں ایک اہم قدم ”رہنماؤں کے اعلامیے” میں 22 اپریل کو جموں و کشمیر میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین مذمت کی گئی ہے۔ اِس حملے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

BRICS رہنماؤں نے ہر طرح کی دہشت گردی سے لڑنے کے عزم کو دوہرایا جس میں سرحد پار سے دہشت گردوں  کی نقل و حرکت، دہشت گردی کے لیے رقوم فراہم کرنا اور اُن کی محفوظ پناہ گاہیں شامل ہیں۔ اعلامیے میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی یقین دہانی کی جائے اور دہشت گردی سے لڑنے میں دوہرے معیارات کو مسترد کیا جائے۔

وزیراعظم نے BRICS  سربراہ کانفرنس کے دوران دہشت گردی کی لعنت کا معاملہ، اجلاس میں امن و سلامتی پر بات چیت کے دوران اٹھایا۔ انھوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سختی سے مذمت کرنے والے رکن ملکوں اور بھارت کے لیے یگانگت کا اظہار کرنے والے ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اِسے بھارت کی روح، شناخت اور وقار پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نہ صرف بھارت کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک دھچکہ تھا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کی جانی چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے ایک بار پھر کہا کہ بھارت، تنازعات کے حل اور عالمی امن کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کا حامی ہے۔

انھوں نے اگلی سربراہ کانفرنس کے لیے BRICS رہنماؤں کو بھارت میں مدعو کیا جو اگلے سال بھارت کی   صدر نشینی میں منعقد ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں