وزیراعظم نریندر مودی نے یومِ آئین پر پیرس میں یونیسکو ہیڈ کوارٹرس میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیراعظم نے اِسے آئین تیار کرنے میں ڈاکٹر امبیڈکر کے رول کے تئیں موزوں خراجِ تحسین قرار دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات اور خیالات سے بے شمار لوگوں کو قوت اور امید کی تحریک ملتی ہے۔x