وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ دہائی میں بھارت کی شہد کی صنعت کی یکسر تبدیلی پر زور دیا ہے۔ اتوار کو آکاشوانی پر ’من کی بات‘ کے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام کے حالیہ نشریئے میں جناب مودی نے ملک میں شہد کی پیداوار میں 60 فیصد سے زیادہ کے قابل ذکر اضافے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مکھیوں کے عالمی دن اور ہنی مشن کے بارے میں مکھی پالن میں کامیابی کی داستان کے طور پر چھتیس گڑھ کے کوریا ضلع کی ایک مثال بھی پیش کی۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ 11 برسوں میں بھارت نے مکھی پالن کے شعبے میں ایک شیریں انقلاب دیکھا ہے، جس کے تحت شہد کی پیداوار اور دیہی روزی روٹی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
چھتیس گڑھ کے Korea ضلعے میں، قبائلی کسان Sonhani نام کا خالص نامیاتی شہد تیار کررہے ہیں۔ کوریا ضلع کے کلیکٹر چندن ترپاٹھی نے کہا کہ ضلع معدنی فنڈ سے Sonhat کے جنگلوں میں Sonhani پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں، 10 کسانوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں تربیت کیلئے Kurukshetra بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس شہد کو بنانے کیلئے صرف جنگلی پھولوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کوریا ضلع کا Sonhani وزیر اعظم کی ’من کی بات‘ پروگرام میں کہی اس بات کا ثبوت ہے کہ مقامی طور پر تیار شہد کا ہر قطرہ نہ صرف ذائقہ سے بھر پور ہے، بلکہ یہ بھارت کی محنت اور امید سے بھی پُر ہے۔