وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ NDA حکومت بہار، مغربی بنگال اور آسام کے خطے کو دراندازوں سے پاک کرنے کے تئیں پابند عہد ہے۔ بہار کے پورنیہ میں کَلSheesha Badi میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے غیر قانونی دراندازوں کی وجہ سے سیمانچل اور مشرقی بھارت میں اُبھرتے ہوئے آبادی کے سنگین بحران کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دراندازوں کا دفاع کرنے اور ووٹ بینک کی سیاست کیلئے انہیں پناہ دینے کی کوشش کیلئے اپوزیشن اتحاد اور اُن کے ایکو نظام کی نکتہ چینی کی۔
0815-PM on Demography
حال ہی میں اعلان کردہ GST اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی اور چھٹھ پوجا سمیت آنے والے بہت سے تہواروں کے پیش نظر روز مرہ کی بہت سی اشیاء پر GST میں خاطر خواہ کٹوتی کی جائے گی۔ وہاں موجود خواتین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ GST میں کٹوتی سے کچن کے اخراجات میں کافی کمی آئے گی۔
0815- PM Modi on GST
وزیراعظم نے کل پورے بہار میں 40 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔×