وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یوگ نے، دنیا کو صحت، توازن اور ہم آہنگی کا راستہ دکھایا ہے۔
نئی دلی میں روایتی طریقہئ علاج سے متعلق عالمی صحت تنظیم کی عالمی سربراہ کانفرنس میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ پچھلے برسوں میں ہر ایک نے دیکھا کہ یوگ دنیا کے کونے کونے تک پہنچ رہا ہے۔
وزیراعظم نے اِس موقع پر عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرTedros Adhanom کے ساتھ WHO – جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے نئے آفس کامپلیکس کا نئی دلی میں افتتاح کیا۔ اِس کامپلیکس میں WHO India Country کا دفتر بھی واقع ہوگا۔ عالمی صحت تنظیم کے ساتھ بھارت کی شراکت داری میں یہ اہم سنگِ میل ہے۔x