October 21, 2025 9:56 AM | ٖPM INS Vikrant

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف بھارت کو دنیا کے سرفہرست دفاعی برآمدکار ملکوں میں سے ایک  بنانا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد بھارت کو دنیا کے سرفہرست دفاعی برآمد کار ملکوں میں شامل کرنا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت فوج کی تینوں شاخوں کیلئے ہتھیار اور سازوسامان برآمد کرنے کی صلاحیت تیزی سے تیار کررہا ہے۔ وزیراعظم گوا اور Karwar کے ساحل کے قریب INS وِکرانت پر بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ برہموز اور آکاش جیسے میزائلوں نے آپریشن سندور کے دوران اپنی صلاحتیں ثابت کی ہیں اور اب دنیا کے کئی ممالک ان میزائل کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ پچھلی دہائی میں بھارت کی دفاعی برآمدات میں 30 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے اس کامیابی کا سہرا دفاعی اسٹارٹ اپس اور مقامی دفاعی اکائیوں کو دیا۔

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ جس دن ملک کو، اندرنِ ملک تیار کردہ INS وکرانت حاصل ہوا اسی دن بھارتی بحریہ نے نوآبادیاتی دور کی ایک بڑی علامت کو ترک کردیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج سے تحریک حاصل کرتے ہوئے بھارتی بحریہ نے ایک نیا پرچم اختیار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آج INS وکرانت آتم نربھر بھارت اور میڈ اِن انڈیا کی ایک طاقتور اور شاندار علامت بن چکا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔