August 7, 2025 2:55 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسانوں کی بہبود، بدستور اُن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے اپنے عزم کو پھر دہرایا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے کسانوں، ماہی گیروں اور ڈیری کسانوں کے مفادات سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ آج نئی دلّی میں، ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ کسانوں کی بہبود، اُن کی سرکار کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور کھیتی باڑی پر اخراجات کو کم کرنے کے سلسلے میں مسلسل کام کررہی ہے۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت نے ملک کی ترقی کی بنیاد کے طور پر کسانوں کی طاقت کا اعتراف کیا ہے۔

SB – Narendra Modi

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت دودھ، دال اور پٹسن پیدا کرنے والا دنیا کا نمبر ایک ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس بھارت میں اب تک کی سب سے زیادہ اناج کی پیداوار ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سوامی ناتھن نے خوراک کی پیداوار میں بھارت کو خود کفیل بنانے کی مہم کی قیادت کی۔ انہوں نے فصل کی ایسی قسمیں تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جو موسم کے اتار چڑھاؤ کو برداشت کرسکیں۔

SB –  Narendra Modi

وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت کو پروفیسر سوامی ناتھن کو بھارت رتن اعزاز سے نوازنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ گزشتہ 10 برس میں ہتھ کرگھے کے شعبے کو ملک بھر میں نئی شناخت اور طاقت ملی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ پی ایم کسان سمّان ندھی نے براہ راست مالی مدد کے ذریعہ چھوٹے کسانوں کو بااختیار بنایا ہے، جبکہ پی ایم فصل بیمہ یوجنا نے کسانوں کو زرعی خطرات سے تحفظ فراہم کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 21 صدی کا بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے پوری طرح پُرعزم ہے اور اس ہدف کو سماج کے ہر طبقے اور ہر پیشے کے تعاون سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔