January 15, 2026 9:30 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کاشی-تمل سنگمم منفرد شناخت کی عزت افزائی کرتے ہوئے بھارت کی کئی روایات کے جیتے جاگتے اتحاد کا جشن ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کاشی-تمل سنگمم منفرد شناخت کی عزت افزائی کرتے ہوئے بھارت کی کئی روایات کے جیتے جاگتے اتحاد کا جشن ہے۔ آج کئی اخباروں میں شائع ہونے والے ایک OPED مضمون میں جناب مودی نے کہا کہ اِس طرح کے سنگمم کی میزبانی کیلئے کاشی سے بہتر کیا مقام ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم نے تحریر کیا ہے کہ تمل لوگوں اور وہاں کی ثقافت کے ساتھ کاشی کا رشتہ بہت گہرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کاشی ہی ہے، جہاں بابا وشوناتھ براجمان ہیں، جبکہ تمل ناڈو میں رامیشورم ہیں۔ اِس سے پہلے وزیراعظم نے زور دے کر یہ بات کہی تھی کہ پونگل جیسے تہواروں سے ایک بھارت-شریشٹھ بھارت کا جذبہ مستحکم ہوتا ہے۔ جناب مودی نے نئی دلّی میں اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کی رہائش گاہ پر منعقدہ پونگل تقریبات میں اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

S/B 0815 PM- Tamil Sangamam