December 1, 2025 2:48 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا موسم سرما کا اجلاس محض ایک رسم نہیں بلکہ اِس سے بھارت کو ترقی کی سمت لے جانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا موسم سرما کا اجلاس محض ایک رسم نہیں بلکہ اِس سے بھارت کو ترقی کی سمت لے جانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ موسم سرما کے اجلاس سے قبل میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اقتصادی اعتبار سے بھارت کی ترقی آج نمایاں بلندیوں پر پہنچ رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ِاس رفتار سے ایک  ترقی یافتہ ملک بننے کے راستے پر آگے بڑھنے کیلئے بھارت کے اعتماد کا اعادہ ہوتا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ جمہوریت کتنی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیراعظم نے سبھی پارٹیوں سے زور دے کر کہا کہ شکست سے پیدا بوکھلاہٹ کی وجہ سے موسم سرما کا اجلاس لڑائی کا میدان نہیں بننا چاہئے اور نہ ہی اِسے جیت سے پیدا ہونے والے غرور کا مرکز بننا چاہئے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہوسکتا ہے، منفی سوچ سے سیاست میں کچھ فائدہ ہوتا ہو لیکن ملک کی تعمیر کیلئے مثبت انداز فکر کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ارکان کو نوجوان ممبران پارلیمنٹ کی نئی نسل کو موقعے دینے چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔