وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں ہے جب چھتیس گڑ/ سمیت ملک کا ہر کونا نکسلزم سے آزاد ہوگا۔
کل رائے پور میں چھتیس گڑھ کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو نکسلزم کی لعنت سے آزاد کرانے کے لئے حکومت کے عزم کی وجہ سے یہ مسئلہ صرف تین ضلعوں تک سمٹ کر رہ گیاہے جبکہ 11 سال پہلے 125 ضلع اس سے متاثر تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے 14 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔x