وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ آسیان سربراہ کانفرنس میں ورچوئل وسیلے سے شرکت کریں گے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر، جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے ملیشیا کے اپنے ہم منصب انور ابراہیم سے بات کی اور ملیشیا کے آسیان کی صدارت سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے اِس سربراہ کانفرنس کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور آسیان-بھارت جامع کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے عزم کی توثیق کی۔ 47 ویں آسیان سربراہ کانفرنس کے ساتھ ساتھ دیگر سربراہ میٹنگیں ملیشیا کی راجدھانی کوالالمپور میں اس ماہ کی 26 سے 28 تاریخ تک منعقد کی جائیں گی۔×
Site Admin | October 23, 2025 3:30 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ آسیان سربراہ کانفرنس میں ورچوئل وسیلے سے شرکت کریں گے۔
