January 8, 2026 10:10 AM | PM GDP Growth

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں اصلاحات کا عمل تیز رفتار کے ساتھ جاری ہے۔ موجودہ مالی سال میں ملک کی حقیقی GDP کی شرح ترقی 7 اعشاریہ 4فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں اصلاحات کا عمل تیز رفتار کے ساتھ جاری ہے۔ موجودہ مالی سال میں ملک کی حقیقی GDP کی شرح ترقی 7 اعشاریہ  4 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے، جبکہ گذشتہ مالی سال میں یہ ساڑھے چھ فیصد  رہی تھی۔

اِن اعداد و شمار کے تناظر میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترقی کے اِس منظر نامے میں NDA سرکار کی جانب سے سرمایہ کاری اور مانگ پر مبنی پالیسی اقدامات کو تقویت پہنچانے کا اہم رول ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے فروغ، مینوفیکچرنگ ترغیبات اور ڈجیٹل عوامی بہبود اور کاروبار کرنے میں سہولت کا مقصد ایک خوشحال بھارت کے نظریے کو حقیقت کی شکل دینا ہے۔

اعداد و شمار کے قومی دفتر کے Data سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدمات کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا اِس ترقی میں نمایاں رول ہے۔ موجودہ مالی سال کے دوران مالی خدمات، Real Estate،پیشہ وارانہ خدمات اور پبلک انتظامیہ کی  شرح ترقی 9 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

اِدھر اقتصادی امور کی ماہر دیپ شکھاSikarwar  نے آکاشوانی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں اِس بات کو اجاگر کیا کہ GDP کی اچھی کارکردگی سے اندرونِ ملک پائیدار مانگ، سرمایہ اخراجات میں بہتری اور معیشت کے کلیدی شعبوں میں مضبوطی کی عکاسی ہوتی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔