وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ طاقتور اور خوشحال ملک کی تعمیر میں ملک کے نوجوان اہم وسیلہ ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے وِکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کے دوران ملک کے نوجوانوں سے جڑنے کی اپنی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زبردست جوش وخروش اور بے انتہا جذبے سے تحریک پانے والے ملک کے نوجوان، نمو اور ترقی کیلئے پوری طرح سے عہد بستہ ہیں۔ وزیراعظم پیر کے روز وکست بھارت ینگ لیڈر ڈائیلاگ-2026 کے اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب نئی دلّی میں سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے طور پر منائی جائے گی۔ تقریب کے دوران وزیراعظم، بین الاقوامی مندوبین سمیت ملک بھر کے تین ہزار نوجوانوں سے بات چیت کریں گے۔
تقریب کے دوران وزیراعظم وِکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کے مضامین کا اجراء کریں گے۔ اِن میں ملک کے ترقیاتی اہداف اور ملک کی تعمیر کے طویل مدتی ویژن پر مبنی چنندہ مضامین شامل ہیں۔ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سیاست میں ایک لاکھ نوجوان افراد کے شامل ہونے کی وزیراعظم کی اپیل کے بعد وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ، نوجوانوں کو قومی قیادت سے تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ترقی یافتہ ملک کیلئے اُن کے خیالات کو عملی شکل دینے میں مدد کرتا ہے۔ ینگ لیڈرس ڈائیلاگ-2026 کے ایڈشن میں مختلف سطحوں پر 50 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے شرکت کی ہے۔ افتتاحی ایڈیشن میں کئی نئے اقدامات کو شامل کیا گیا ہے۔×