وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سانسد کھیل مہوتسو ملک کو ہزاروں ہنرمند کھلاڑی فراہم کررہا ہے۔ سانسد کھیل مہوتسو سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ سانسد کھیل مہوتسو کا پیمانہ اور اس کا اثر بڑی تیزی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹول نوجوانوں کی ترقی کے ذریعہ قوم سازی کے منتر کے ساتھ ایک مضبوط ستون بن کر اُبھر رہے ہیں۔
S/B 1400-PM on Sansad khel Mahotsav
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کھیل کا جذبہ اور صحیح ڈھنگ سے کھیلنا ہار اور جیت سے زیادہ معنی رکھتے ہیں، جسے کھلاڑی ان کھیلوں کے ذریعہ سیکھتے ہیں اور جو ہمارے نوجوانوں کی ترقی اور Discipline میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔
1400-PM Modi On Youth