ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 20, 2025 2:32 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دفاعی افواج کی تینوں شاخوں کے درمیان غیر معمولی تال میل کی وجہ سے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو جلد ہی سرینڈر کرنے پر مجبور ہونا پڑا

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دفاعی افواج کی تینوں شاخوں کے درمیان غیر معمولی تال میل کی وجہ سے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو سرینڈر کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ہر سال ملک کی مسلح افواج کے ساتھ دیوالی منانے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وزیراعظم نے گوا اور Karwar کے ساحل کے نزدیک INS وِکرانت پر بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی روشنیوں کا تہوار منایا۔
جناب مودی نے کہا کہ INS وِکرانت سے بھارت کی مسلح افواج کی صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے، جو اندرون ملک وسائل سے تیار کیا گیا بھارت کا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ INS وکرانت محض ایک جنگی بحری جہاز نہیں بلکہ یہ 21ویں صدی کی بھارت کی اختراع پسندی، پختہ عزم اور عالمی سطح پر اُس کے اثر ورسوخ کا ایک ثبوت بھی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ INS وِکرانت، آتم نربھر بھارت اور میڈ اِن انڈیا کی ایک شاندار علامت ہے۔
وزیراعظم نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ گزشتہ دہائی میں بھارت میں دفاعی سامان کی تیاری تین گنا ہوگئی ہے، جس کی مالیت ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اب اپنا بیشتر دفاعی سامان اندرونِ ملک ہی تیار کرتا ہے اور اوسطاً ہر 40 دن میں ایک نیا جنگی جہاز یا آبدوز بحریہ میں شامل کی جاتی ہے۔
وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی دلیری اور پختہ عزم کی ستائش بھی کی اور کہا کہ اس کی بدولت ملک نے ماؤنوازوں کی دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ایک نمایاں سنگ میل طے کیا ہے۔
22 اپریل کو جموں وکشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں کے جان لیوا حملے کے تناظر میں بھارت فورسز نے 7 مئی کو آپریشن سندور شروع کیا تھا اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے مربوط کارروائی کی تھی۔
بحریہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ اُن کی خوش قسمتی ہے کہ وہ دیوالی کا پوتر تہوار اُن کے ساتھ منارہے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ آج ایک شاندار دن ہے، کیونکہ میرے ایک طرف سمندر ہے اور دوسری طرف ماں بھارتی کے بہادر سپاہیوں کی قوت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سمندر کے پانی پر سورج کی کرنوں کی چمک دیوالی کے اُن دیوں کی طرح ہے، کہ جیسے بہادر فوجیوں نے روشن کیا ہو۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔