وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت، نوجوانوں کیلئے بھارت اور بیرون ملک نئے مواقع پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، کئی ملکوں کے ساتھ تجارت اور موبلٹی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کررہا ہے، جس سے ملک کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے آج نئی دلّی میں 18 ویں قومی روزگار میلے سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ روزگار میلہ پہل کے تحت مختلف حکومتی محکموں اور اداروں میں تقرری حاصل کرنے والے 61 ہزار سے زیادہ نوجوانوں میں تقریب کے دوران تقرری نامے تقسیم کئے گئے۔
1400-PM Modi on World Trust
ملک کی مضبوط معیشت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ دنیا کی واحد ایسی معیشت ہے، جس میں ایک دہائی کے اندر اپنی GDP کو دو گنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے پہلے کی دہائی کے مقابلے میں گزشتہ دہائی میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری، FDI میں ڈھائی گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ روزگار میلہ اب ایک نظام بن چکا ہے اور لاکھوں نوجوانوں کو مختلف حکومتی محکموں کی جانب سے پہلے ہی تقرر نامے موصول ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تقسیم کئے گئے تقرر نامے، ملک کی تعمیر کے دعوت نامے ہیں اور یہ نوجوانوں کو وکست بھارت کی جانب رہنمائی کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سال 2026 کی شروعات بسنت پنچمی کے تہوار کے ساتھ نئی خوشیاں لائی ہے۔
1400-PM Modi on Visksit Bharat