December 21, 2025 9:51 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت، اپنی تمام تر کوششوں میں کسانوں کی فلاح کو ترجیح دے رہی ہے۔ انھوں نے آسام کے شہر ڈِبرو گڑھ میں، اَمونیا-یوریا کیمیاوی کھاد کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں ملک کے کسانوں اور اَنّ داتائوں کا اہم رول ہے اور حکومت، کسانوں کے مفادات کو اعلیٰ ترین ترجیح دیتے ہوئے کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسان دوست اسکیموں کو، سب تک پہنچایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم آج آسام کے شہر ڈِبرو گڑھ میں نام رُوپ کے مقام پر، اَمونیا-یوریا کیمیاوی کھاد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اظہارِ خیال کر رہے تھے۔
اِس پروجیکٹ سے یوریا کی سالانہ پیداوار 12 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن ہوسکے گی اور یہ پروجیکٹ 2030 تک شروع ہوجائے گا۔وزیر اعظم نے کیمیاوی کھادوں کی لگاتار سپلائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے یوریا پلانٹ سے ملک کے کسانوں کیلئے یہ سپلائی جلد ہی یقینی ہوجائے گی۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مرکز کے، پام تیل مشن سے شمال مشرقی خطہ، خوردنی تیل کے میدان میں خودکفیل ہوجائے گا اور اِس سے آئندہ دنوں میں کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔
آسام کے اپنے دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم نے ’’پریکشا پے چرچا‘‘ پروگرام کے دوران طلبا سے بات چیت کی۔ انھوں نے یہ بات چیت، برہمپتر ندی میں سیر تفریح کرانے والے ایک جہاز میں سوار ہوکر کی۔
وزیر اعظم نے گواہاٹی میں بورا گائوں کے مقام پر حال ہی میں تعمیر کئے گئے Swahid Smarak Kshetra کا بھی دورہ کیا۔ انھوں نے شہیدوں کی یادگار پر یہ دورہ خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے آسام تحریک کے 860 شہیدوں کی یاد میں کیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔