ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 18, 2025 10:05 AM | PM Goenka Lecture

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہی نہیں بلکہ دنیا کے لیے ایک قابل تقلید ابھرتا ہوا ماڈل ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف ایک اُبھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، بلکہ دنیا کیلئے قابلِ تقلید اُبھرتا ہوا ماڈل ہے۔ کل نئی دلّی میں چھٹے رام ناتھ Goenka لیکچر دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ایک وقت میں، جب دنیا انتشار سے خوفزدہ تھی، بھارت پورے اعتماد کے ساتھ ایک بہتر مستقبل کی سمت کی جانب گامزن تھا۔

جناب مودی نے کہا کہ سال 2022 میں یوروپ کے بحران سے عالمی سطح پر سپلائی چین متاثر ہوئی تھی اور توانائی کی منڈیاں پوری دنیا کو متاثر کر رہی تھی۔ اس کے باوجود 2022-23 میں بھارت کی معاشی شرح نمو لگاتار مضبوط ہوئی۔

بہار کے حالیہ اسمبلی چناؤ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے چناؤ نتائج کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ریاست میں 1951 کے بعد سے رائے دہندگان نے اب تک سب سے زیادہ ووٹ ڈال کر ایک ریکارڈ قائم کیا۔ اس میں خواتین کا حصہ مردوں کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ رہا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چاہے یہ مرکزی حکومت ہو یا ریاستوں میں مختلف پارٹیوں کی قیادت والی سرکاریں ہوں، اعلیٰ ترجیح، ترقی، ترقی اور صرف ترقی ہونی چاہیے۔ جناب مودی نے سبھی ریاستی سرکاروں کو تلقین کی کہ وہ بہتر سرمایہ کاری کا ماحول پیدا کرنے کیلئے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں، تاکہ کاروبار کو آسان بنانے کیلئے بہتری لائی جا سکے اور بڑھتی ہوئی ترقی کے پیمانوں میں ایک دوسرے سے سبقت حاصل کریں۔×