ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 13, 2025 10:02 AM | PM Semiconductor

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اپنے ڈجیٹل مستقبل کو تقویت پہنچانے کے لیے ایک مضبوط نظام تعمیر کر رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت سیمی کنڈکٹر شعبے میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اپنے ڈجیٹل مستقبل کو تقویت پہنچانے اور عالمی اختراع میں قائدانہ رول ادا کرنے کے لیے ایک مضبوط نظام تعمیر کر رہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور پنجاب میں سیمی کنڈکٹر یونٹ کی منظوری سے متعلق مرکزی کابینہ کے فیصلے سے مینو فیکچرنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، اعلیٰ ہنرمند افراد کے لیے ملازمت کے موقعے پیدا ہوں گے اور عالمی سپلائی نظام میں بھارت کو ایک اہم مقام حاصل ہوگا۔

مرکزی کابینہ نے کَل اوڈیشہ، پنجاب اور آندھرا پردیش میں چار نئے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کی منظوری دی ہے، جس پر تقریباً چار ہزار 594 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

جناب ویشنو نے بتایا کہ سرکار نے پانچ ہزار 801 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے ساتھ اترپردیش میں  لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ کے Phase-1B کو بھی منظوری دی ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ مجموعی طور پر 12 اسٹیشن بنائے جائیں گے اور یہ پانچ سال میں مکمل ہوجائے گا۔

جناب ویشنو نے بتایا کہ سرکار نے اروناچل پردیش کے Shi Yomi ضلعے میں  700میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ Tato دوئم پن بجلی پروجیکٹ کی منظوری بھی دی ہے، جسے  چھ سال کے اندر اندر بنایا جائے گا۔

اِدھر وزیراعظم نے اِس پروجیکٹ کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کی خاطر کابینہ کی منظوری کے تناظر میں اروناچل پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ایک اہم پروجیکٹ ہے، جس سے ریاست کے ترقی کے سفر میں سہولت ہوگی۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ لکھنؤ میٹرو کے Phase-1B کی منظوری سے سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھاوا ملے گا اور شہر میں سفر کرنا زیادہ سہل اور آرام دہ ہوجائے گا۔x