وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت یوکرین-روس تنازع کے فوری اور پرامن حل کے لیے پُرعزم ہے اور وہ اِس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں وزیر اعظم نے کہا کہ یوکرین-روس تنازع کے فوری اور پرامن حل کی ضرورت کے بارے میں بھارت کا مستقل موقف رہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا بھارت اس میں ہر ممکن تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ یوکرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر اعظم مودی نے حالیہ حالات وواقعات کے بارے میں جناب زیلنسکی کے نقطہ نظر کو بھی سنا۔
وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پُتن کے درمیان ہونے والی بات چیت سے قبل یوکرین کے صدر سے بات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اگلے جمعے کو الاسکا میں جنگ کے مستقبل پر تبادلہئ خیال کرنے کے لیے بات چیت ہوگی۔
جناب ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اِس کا اعلان کیا۔ بعد میں روس کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی، انھوں نے کہا کہ میٹنگ کا یہ مقام الاسکا کے روس سے قریب ہونے کے سبب کافی موزوں ہے۔x