وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی حصولیابیوں اور کامرانیوں نے دنیا بھر میں امید کی ایک نئی کرن پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ یہ دور بھارت کا ہے۔ نئی دلّی میں ایک نجی نیوز چینل کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت آج عالمی ترقی کو رفتار دے رہا ہے اور ترقی کی راہ پر تیزی کے ساتھ گامزن ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج بھارت بڑا سوچتا ہے، اہم اہداف مقرر کرتا ہے اور قابل قدر نتائج برآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں بھارت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا اور اب وہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
جناب مودی نے مزید اس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ 10 برس میں بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اسٹیل کی پیداوار کرنے والا، دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل تیار کرنے والا ملک اور تیسرا سب سے بڑا اِسٹارٹ اَپ ایکو نظام بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت شمسی توانائی کی صلاحیت والے پانچ سرکردہ ملکوں میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ حکومت سابقہ انتظامیہ کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی مسلسل کوشش کررہی ہے اور انہوں نے خلاء کے شعبے کی مثال پیش کی۔×