وزیراعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیرپتن نے چین کے شہر Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر آج دوطرفہ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، مالی اور توانائی کے شعبوں سمیت باہمی اشتراک پر تبادلہئ خیال کیا اور باہمی تعلقات میں لگاتار پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں لیڈروں نے یوکرین کے تعلق سے موجودہ حالات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یوکرین کے تنازعے سے نمٹنے کیلئے کیے گئے حالیہ اقدامات کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور لڑائی روکنے کے عمل میں تیزی لانے اور پائیدار پُرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب مودی نے صدر پُتن سے کہا کہ وہ اِس سال کے اواخر میں 23وِیں سالانہ سربراہ میٹنگ کیلئے بھارت میں اُن کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
اِس سے قبل بات چیت کے آغاز میں جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور روس دشوار حالات میں بھی ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔