June 21, 2025 2:53 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے تناؤ اور دنیا کے مختلف حصوں میں عدم و استحکام کے دوران یوگ امن و سکون کا راستہ دکھاتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج دنیا کے مختلف حصوں میں بڑھتے ہوئے تناؤ، بدامنی اور عدم استحکام کے درمیان یوگ امن کا راستہ پیش کرتا ہے۔ آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں خوبصورت ساحلی پٹی پر یوگ کے گیارہویں بین الاقوامی دن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ یوگ انسانیت کو سانس لینے، توازن قائم کرنے اور دوبارہ تندرست ہونے کے لیے نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔ 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوگا کو محض ایک ذاتی مشق نہیں رہنا چاہئے بلکہ عالمی شراکت داری کے لئے ایک ذریعہ بننا چاہئے۔ انہوں نے ہر قوم اور ہر معاشرے سے یوگ کو اپنے طرز زندگی کا حصہ اور عوامی پالیسی میں ضم کرنے کی اپیل کی۔ 

وزیراعظم مودی نے ایک پرامن، متوازن اور پائیدار دنیا کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اجتماعی کوشش کا تصور کرتے ہوئے کہا کہ یوگ کو تنازعات سے تعاون اور تناؤ سے حل تک دنیا کی رہنمائی کرنی چاہیے۔

یوگ کی سائنس کو جدید تحقیق کے ذریعے مضبوط کرنے کی بھارت کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی سطح پر اس کو پھیلانے میں مدد کے لیے، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے سرکردہ طبی ادارے سرگرمی کے ساتھ یوگ کی تحقیق میں مصروف ہیں، جس کا مقصد موجودہ طبی طور طریقوں میں اس کی سائنسی مطابقت کو قائم کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اپنے طبی اور تحقیقی اداروں کے ذریعے یوگا کے میدان میں ثبوت پر مبنی تھراپی کو فروغ دے رہا ہے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS)، نئی دلی کے تحقیقی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یوگا نے قلبی اور اعصابی عوارض کے علاج کے ساتھ ساتھ خواتین کی صحت اور ذہنی تندرستی کو بہتر بنانے میں نمایاں اثر دکھایا ہے۔

تقریباً  دو لاکھ 72 ہزار لوگوں نے وشاکھاپٹنم میں اس اہم تقریب میں شرکت کی، جس میں مشرقی بحری کمان نے فلائی پاسٹ کیا۔ 45 منٹ تک یوگ کا یہ سیشن جاری رہا۔ × 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔