وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارتی مسلح افواج کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن سندور محض ایک نام نہیں بلکہ ملک کے مجموعی جذبات اور عزم واستقلال کی ایک علامت ہے۔ آج شام ملک سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن سندور انصاف کیلئے ایک مضبوط عہد ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کسی بھی نیوکلیائی بلیک میل کو اور اب برداشت نہیں کیا جائے گا اور بھارت پر دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے حملے روکنے کی درخواست کی لیکن بھارت نے یہ بات تبھی مانی جب اُس نے یہ یقین دلایا کہ وہ اپنی غلط حرکتیں روک دے گا۔ وزیر اعظم نے مسلح افواج، فوج، انٹلیجنس ایجنسیوں اور سائنسدانوں کو سلام پیش کیا۔ انھوں نے آپریشن کے تحت مسلح افواج کی شجاعت، بہادری اور ہمت کو ملک کی ہر ماں، بہن اور بیٹی سے منسوب کیا۔
Site Admin | May 12, 2025 9:51 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندورنےدہشت گردی کے خلاف لڑائی میں نئی مثال قائم کی ہے