وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اسٹارٹ اَپس ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں ایک کلیدی رول ادا کررہے ہیں۔ نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کے موقعے پر ملک کی پُرجوش اسٹارٹ اپ برادری کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے نوجوان اختراع کاروں کی حمایت کرنے کے تئیں حکومت کے عزم کو دہرایا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اُنہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے اسٹارٹ اَپ ایکو نظام کو مزید مستحکم بنانے کی خاطر سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اُنہوں نے اسٹارٹ اَپس کو فروغ دینے میں سرمایہ کاروں، Incubators، رہنمائی کرنے والوں اور تعلیمی اداروں کی خدمات کو بھی تسلیم کیا۔
جناب مودی نے کہا کہ یہ موقع اُن نوجوانوں کی ہمت، اختراع اور کاروباری جذبے کا جشن منانے کا ہے، جنھوں نے عالمی اسٹارٹ اپ ایکو نظام میں بھارت کی پوزیشن کو مضبوط بنایا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت میں اصلاحات کا جو تیز رفتار سلسلہ شروع ہوا ہے، اُس سے اسٹارٹ اپ اداروں کیلئے خلا اور دفاع جیسے نئے شعبوں میں قدم رکھنے کیلئے انتہائی سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔