June 24, 2025 2:11 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور سے، دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی بھارت کی پالیسی کے بارے میں عالمی سطح پر سخت پیغام پہنچا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سری نارائن گرو کے اقدار پوری انسانیت کے لئے ایک عظیم خزانہ ہیں۔ انھوں نے اس قابل احترام سماجی مصلح کو اُن لوگوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا جو ملک اور سماج کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم آج نئی دلی میں، بھارت کے دو عظیم ترین روحانی اور اخلاقی پیشواؤں سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان کی گئی تاریخی بات چیت کی صد سالہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اِن دونوں شخصیتوں کے درمیان سو سال پہلے Sivgiri مٹھ میں کی گئی بات چیت سے آزادی کی تحریک کو نئی سمت ملی اور اس سے آج بھی وکست بھارت کی جانب بھارت کے سفر کو تحریک مل رہی ہے۔
وزیراعظم نے گرو سے جو ذاتی تحریک حاصل کی ہے، اس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ انھیں جب کبھی سماج کے دبے کچلے اور محروم طبقوں کے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ کرنا ہوتا ہے تو گرو دیو کو یاد کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 100 سال پہلے جب لوگوں کو سماجی برائیوں کے خلاف بولتے ہوئے ڈر لگتا تھا، تو سری نارائن گرو سچائی، خدمت اور ہم آہنگی و مساوات کے پختہ یقین کے ساتھ اُٹھ کھڑے ہوئے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ جذبہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے راستے پر قوم کی رہنمائی کررہا ہے۔

وزیراعظم نے خاص طور پر کہا کہ سری نارائن گرو کی تعلیمات یوگ اور ویدانت سے وابستہ ہیں، لیکن ان کا عقیدہ یہ بھی تھا کہ روحانی ترقی، سماجی اصلاح کے ساتھ ساتھ ہونی چاہئے۔ جناب مودی نے کہا کہ گرو نے روحانیت کو عوام کی فلاح کے لئے ایک اوزار کے طور پر استعمال کیا، جو ایک ایسی خاصیت تھی، جس کی مہاتما گاندھی اور رویندر ناتھ ٹیگور دونوں نے ہی تعریف کی اور اس سے تحریک حاصل کی۔
سب کی شمولیت والی ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت لاکھوں غریب، دلت اور پسماندہ کنبوں کو ایسے مستقل مکانات فراہم کئے گئے، جن میں سبھی بنیادی سہولیات مہیا ہیں۔
1400- PM- Modi on PM Awas
سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان گفتگو، Sivgiri مٹھ کے مہاتما گاندھی کے دورے میں 12 مارچ 1925 کو کی ہوئی تھی۔
اس بات چیت میں Vaikom ستیہ گرہ، مذہبی گفت و شنید، عدم تشدد، چھوت چھات، نجات اور پسماندہ لوگوں کی زندگی میں بہتری جیسے اہم موضوعات شامل کئے گئے تھے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔