November 28, 2025 3:07 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے بھارت کو خودکفیل بنانے کے 9 منتر دیئے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں سے قومی مفاد کیلئے 9 عزائم کی پابندی کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے آج اُڈپی میں واقع شری کرشن مٹھ کے عقیدتمندوں سے خطاب کرتے ہوئے سادھوؤں، عقیدتمندوں اور شہریوں سے پانی اور دریاؤں کے تحفظ، ”ایک پیڑ ماں کے نام“ مہم میں شریک ہونے، کم سے کم ایک غریب شخص کو غربت سے باہر نکالنے اور ملک کی معیشت اور صنعت کاروں کے تحفظ کیلئے سوَدیشی تحریک کو فروغ دینے کی حمایت کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی کاشت کاری کو فروغ دیں، موٹے اناج کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں، تیل کے استعمال میں کمی لائیں اور روزمرہ زندگی میں یوگا کو شامل کریں۔ وزیر اعظم کے بیان کردہ 9 عزائم میں قدیم نسخوں کے تحفظ کا عہد بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا قدیم علم آنے والی نسلوں تک منتقل ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ روایات اور ورثے سے مالامال 25 مقامات کی سیر کریں۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ بھگوت گیتا، جو شری کرشن کی تعلیمات پر مشتمل ہے، مرکزی حکومت کے بیشتر پروگراموں کیلئے تحریک کا سرچشمہ ہے۔ چاہے وہ Sarvejana Sukhino Bhavantu ہو، ’وسودھیو کُٹم بکم‘ یا Dharmo Rakshati Rakshita ہو، انہی اصولوں نے آیوشمان بھارت، پی ایم آواس، ناری شکتی ابھیان، شمسی اتحاد مشن اور مشن سُدَرشن چکر جیسے قومی سلامتی کے پروگرام کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھگوت گیتا، امن کا پیغام دیتی ہے اور امن کے قیام کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے، اِسی لیے حکومت اسی سمت میں کام کر رہی ہے۔

آج شری کرشن مٹھ کے دورے کے دوران، وہ اجتماعی اشلوک پاٹھ ”Gita Parayana“ میں بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے سونے سے جَڑے تیرتھ Mantapa کا افتتاح کیا اور سونے سے مُنقش Kanaka Kindi کا بھی افتتاح کیا، جو ایک مقدس دریچہ ہے، جسے روایت کے مطابق بھگوان کرشن نے اپنے عقیدتمند سَنت کنک داس کیلئے کھولا تھا۔

اِس موقع پر گورنر تھاورچند گہلوت، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، دھرم استھل دھرم ادھیکاری شری وِریندر ہیگڑے اور اُڈپی Puthigge مٹھ کے سادھو Sugunendra Teertha Swami ji سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔×

وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں سے قومی مفاد کیلئے 9 عزائم کی پابندی کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے آج اُڈپی میں واقع شری کرشن مٹھ کے عقیدتمندوں سے خطاب کرتے ہوئے سادھوؤں، عقیدتمندوں اور شہریوں سے پانی اور دریاؤں کے تحفظ، ”ایک پیڑ ماں کے نام“ مہم میں شریک ہونے، کم سے کم ایک غریب شخص کو غربت سے باہر نکالنے اور ملک کی معیشت اور صنعت کاروں کے تحفظ کیلئے سوَدیشی تحریک کو فروغ دینے کی حمایت کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی کاشت کاری کو فروغ دیں، موٹے اناج کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں، تیل کے استعمال میں کمی لائیں اور روزمرہ زندگی میں یوگا کو شامل کریں۔ وزیر اعظم کے بیان کردہ 9 عزائم میں قدیم نسخوں کے تحفظ کا عہد بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا قدیم علم آنے والی نسلوں تک منتقل ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ روایات اور ورثے سے مالامال 25 مقامات کی سیر کریں۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ بھگوت گیتا، جو شری کرشن کی تعلیمات پر مشتمل ہے، مرکزی حکومت کے بیشتر پروگراموں کیلئے تحریک کا سرچشمہ ہے۔ چاہے وہ Sarvejana Sukhino Bhavantu ہو، ’وسودھیو کُٹم بکم‘ یا Dharmo Rakshati Rakshita ہو، انہی اصولوں نے آیوشمان بھارت، پی ایم آواس، ناری شکتی ابھیان، شمسی اتحاد مشن اور مشن سُدَرشن چکر جیسے قومی سلامتی کے پروگرام کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھگوت گیتا، امن کا پیغام دیتی ہے اور امن کے قیام کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے، اِسی لیے حکومت اسی سمت میں کام کر رہی ہے۔

آج شری کرشن مٹھ کے دورے کے دوران، وہ اجتماعی اشلوک پاٹھ ”Gita Parayana“ میں بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے سونے سے جَڑے تیرتھ Mantapa کا افتتاح کیا اور سونے سے مُنقش Kanaka Kindi کا بھی افتتاح کیا، جو ایک مقدس دریچہ ہے، جسے روایت کے مطابق بھگوان کرشن نے اپنے عقیدتمند سَنت کنک داس کیلئے کھولا تھا۔

اِس موقع پر گورنر تھاورچند گہلوت، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، دھرم استھل دھرم ادھیکاری شری وِریندر ہیگڑے اور اُڈپی Puthigge مٹھ کے سادھو Sugunendra Teertha Swami ji سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔