وزیراعظم نریندر مودی نے کَل یروشلم میں بے قصور عام لوگوں پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ اِس واقعے میں چھ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ بھارت ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور وہ وہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر سختی کے ساتھ قائم ہے۔ اُدھر اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے جناب مودی کی جانب سے اِس حملے میں مارے گئے لوگوں کے کنبوں سے تعزیت کے اظہار کے تناظر میں بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔x