ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 12, 2025 10:10 AM | PM Agri Sector Schmes

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں کو خود کفیل اور ترقی یافتہ بھارت کا کلیدی محرک بنانے کیلئے انھیں بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اختراع، سرمایہ کاری اور بازار تک رسائی فراہم کرکے کسانوں کو بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے تاکہ انہیں خود کفیل اور ترقی یافتہ بھارت کا کلیدی محرک بنایا جا سکے۔ جناب مودی کَل نئی دلی میں زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں 42 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں اور اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ اِس موقع پر وزیراعظم نے زراعت کے شعبے میں دو بڑی اسکیموں، پی-ایم دھن دھانیہ کرشی یوجنا اور دالوں میں آتم نربھرتا مشن کا آغاز کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دونوں اسکیموں سے ملک کے لاکھوں کسانوں کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا یہ اسکیمیں خود کفالت، دیہی باشندوں کو بااختیار بنانے اور زرعی اختراع کے ایک نئے دور کے آغاز کے لیے وضع کی گئی ہیں۔

جناب مودی نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ دالوں میں  نہ صرف خود کفالت حاصل کرنے کے لیے کام کریں، بلکہ برآمدات کی قابل فصلوں کی پیداوار کرکے عالمی بازار تک رسائی حاصل کرنے کی بھی کوشش کریں، تاکہ دالوں کی درآمدات کو کم کیا جا سکے اور بھارت کی زرعی برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے کسانوں کو زرعی آلات پر GST کی شرحوں کو کم کرکے راحت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کسانوں کے مفاد کو اولین ترجیح دی ہے۔x