March 6, 2025 9:38 AM | PM Cabinet

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کے فیصلوں کی ستائش کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کے فیصلوں کی ستائش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر سلسلے وار پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ نے اتراکھنڈ میں دو نئے روپ وے کی تعمیر کی منظوری دے کر کل اہم فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Sonparyag سے کیدارناتھ تک اور گووند گھاٹ سے ہیمکنڈ صاحب جی تک اِن روپ وے کی تعمیر سے نہ صرف عقیدتمندوں کے وقت کی بچت ہوگی بلکہ اِس سے اُن کا سفر اور آسان ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ مویشیوں کی صحت اور بیماریوں کے کنٹرول سے متعلق نظرثانی شدہ پروگرام کی کابینہ کی منظوری سے بیماریوں پر قابو پانے، ٹیکہ کاری کو استحکام اور جانوروں کے لیے مناسب قیمتوں پر دواؤں کی دستیابی میں مدد ملے گی۔×