وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کے فیصلوں کی ستائش کی ہے۔ سوشل میڈیا کے کئی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ نے آج اتراکھنڈ میں دو نئے روپ وے کی تعمیر کی منظوری دے کر اہم فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Sonparyag سے کیدارناتھ تک اور گووند گھاٹ سے ہیمکنڈ صاحب جی تک اِن روپ وے کی تعمیر سے نہ صرف عقیدتمندوں کا وقت بچے گا بلکہ اِن سے اُن کا سفر اور آسان ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ مویشیوں کی صحت اور بیماریوں کے کنٹرول سے متعلق نظرثانی شدہ پروگرام کی کابینہ کی منظوری سے بیماریوں کے کنٹرول، ٹیکہ کاری کو استحکام اور جانوروں کے لیے مناسب قیمتوں پر دواؤں کی دستیابی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جانوروں کی بہتر صحت، بہتر پیداور اور کسانوں کی خوشحالی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔×
Site Admin | March 5, 2025 10:12 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کے فیصلوں کی ستائش کی ہے