October 25, 2025 3:03 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے چھٹھ مہا پَرو کے موقع پر بھارت اور بیرونِ ملک میں موجود لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے چھٹھ مہا پَرو کے موقع پر بھارت اور بیرونِ ملک میں موجود لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔  سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے عقیدتمندوں کے غیر متزلزل جذبے کی تعریف کی اور چار دن چلنے والے اس تہوار کی ثقافتی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگ پوری دنیا میں اس تہوار کو، پوری عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں، اس لئے یہ پوری دنیا میں اپنی پہچان بنارہا ہے۔ چھٹھ کے تہوار کو سادگی اور تحمل کی پہچان بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھٹھ گھاٹوں پر جو منظر دیکھنے کو ملتے ہیں، وہ خاندانی اور سماجی ہم آہنگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے اس تہوار کو عقیدت، پوجا اور قدرت کو سنبھال کر رکھنے کے ملے جلے جذبے کی علامت قرار دیا۔ اس میں طلوع ہوتے ہوئے اور غروب ہوتے ہوئے سورج کی پوجا کی جاتی ہے۔ جناب مودی نے چھٹی Maiya سے منسوب ایک گیت بھی شیئر کیا اور سب کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔