July 23, 2025 3:18 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی اس مہینے کی 27 اور 28 تاریخ کو تمل ناڈو کے دو دن کے دورے پر رہیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی اس مہینے کی 27 اور 28 تاریخ کو تمل ناڈو کے دو دن کے دورے پر رہیں گے۔ جناب مودی Ariyalur ضلع میں گنگائی کونڈا چولاپورم کے مقام پر اس مہینے کی 27 تاریخ کو راجہ راجندر چولا اوّل کی گنگائی فتح کے ایک ہزار سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تمل ناڈو سرکار آج سے اُن کا یوم پیدائش منارہی ہے۔ اس تقریب کا اہتمام Brihadishwara مندر میں کیا گیا ہے، جو یونیسکو کا عالمی ورثے کا مقام ہے۔
امید ہے کہ وزیراعظم اس موقع پر ایک سکّہ بھی جاری کریں گے۔ اس موقع پر محکمہئ آثارِ قدیمہ راجہ راجندر چولا اوّل کی مہم اور Kadaram مہم پر ایک فوٹو نمائش کا انعقاد بھی کررہا ہے۔
وزیراعظم اس مہینے کی 28 تاریخ کو Thoothukudi کے مقام پر جدید طرز پر ڈھالے گئے ہوائی اڈے کا افتتاح بھی کریں گے۔ یہ ہوائی اڈہ 1992 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اسے جدید طرز پر ڈھالا گیا ہے اور اس کی توسیع کی گئی ہے، جس پر 381 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اس کا رَن وِے اب تین ہزار میٹر کا ہوگیا ہے، جبکہ پہلے یہ صرف ایک ہزار 350 میٹر طویل تھا۔ اس طرح وہاں ایک ہی وقت میں پانچ ہوائی جہاز کھڑے ہوسکتے ہیں۔