July 21, 2025 2:56 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو ملک کی اجتماعی کامیابیوں کا ایک حقیقی جشن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پوری دنیا نے آپریشن سندور کے دوران بھارت کی فوجی طاقت کا مشاہدہ کیا، جب پہلگام دہشت گردانہ حملے کے سرغنہ انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو چند منٹ میں ہی تہس نہس کردیا گیا

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس مفید ثابت ہوگا اور اس میں اچھا بحث ومباحثہ بھرپور انداز سے ہوگا، جس سے ملک کی جمہوریت اور مستحکم ہوگی۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے قبل میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ اجلاس ملک کیلئے ایک فخریہ لمحہ اور ہماری اجتماعی کامیابیوں کے حقیقی جشن کے مترادف ہے۔ وزیراعظم نے سبھی پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ سے درخواست کی کہ وہ مانسون اجلاس کے خوش اسلوبی کے ساتھ کام کاج میں تعاون کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا نے بھارت کی فوجی طاقت کی صلاحیت کا مشاہدہ کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی سپاہیوں نے دہشت گردی کے سرغنہ کارندوں کے ٹھکانوں کو تہس نہس کرتے ہوئے 100 فیصد کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کئے اور صرف 22 منٹ میں اپنے مشن کے مقاصد پورے کرلئے۔ جناب مودی نے کہا کہ پہلگام میں وحشیانہ طریقے سے لوگوں کو ہلاک کرنے سے پوری دنیا کو صدمہ پہنچا اور اس واقعے نے دہشت گردی اور اس کے مرکز کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی وابستگی سے اوپر اٹھ کر ملک کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے بیشتر سیاسی پارٹیوں کے نمائندے مختلف ملکوں کے دورے پر گئے اور پاکستان کے رول کو بے نقاب کرنے کیلئے زور دار مہم کی اجتماعی طور پر قیادت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ خواہ یہ دہشت گردی ہو یا نکسلیوں کی سرگرمیاں، بھارت نے کئی پُرتشدد چیلنجوں کا سامنا کیا ہے، لیکن آج نکسلیوں اور ماؤنوازوں کی سرگرمیوں کا اثر تیزی کے ساتھ کم ہورہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک کے کئی ضلعوں میں نکسلی مسئلے کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ جناب مودی نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ دفاع کے شعبے میں جاری تحقیق اور ترقی سے، اِسے تقویت ملے گی اور ملک کے نوجوانوں کیلئے روز گار اور اختراع کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کا دنیا بھر میں نام ہورہا ہے اور کئی ملکوں میں UPI کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔