May 14, 2025 9:21 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹی بی کے خاتمے کے تئیں بھارت کے عزم کو دہراتے ہوئے، اِس سے متعلق کامیاب حکمت عملی کو مزید بہتر بنانے کیلئے کہا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹی بی کے خاتمے کے تئیں بھارت کے عزم کی حکمت عملی کو مزید بہتر بنانے کیلئے کہا۔ انہوں نے 2024 میں ٹی بی کے مریضوں کی جلد تشخیص اور علاج میں خاطر خواہ پیش رفت کی ستائش کی۔
وزیراعظم نے کَل اپنی رہائش گاہ پر، ٹی بی کے خاتمے سے متعلق قومی پروگرام NTEP کے بارے میں اعلیٰ سطح کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے 100 روزہ،ٹی بی مکت بھارت ابھیان کا بھی جائزہ لیا جو حال ہی میں پورا ہوا ہے اور جس میں ملک کے اضلاع پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اِس مہم کے دوران 12 کروڑ 97 لاکھ افراد کی جانچ کی گئی اور7 لاکھ 19 ہزار ٹی بی مریضوں کا پتہ لگایا گیا، جن میں 2 لاکھ 85ہزار مریض ایسے بھی تھے جن میں ٹی بی کی بظاہر کوئی علامت نہیں تھی۔
اِس مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ نئے Ni-Kshay متروں نے شرکت کی۔ یہ مہم جَن بھاگیداری کا ایک نمونہ بن گئی ہے۔
وزیراعظم نے میٹنگ کے دوران ٹی بی کے مریضوں کا تجزیہ، شہری اور دیہی علاقوں اور اُن کے پیشوں کی بنیاد پر کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے اُن گروپوں، خاص طور پر تعمیر، کانکنی، کپڑے کے ملوں میں کام کرنے والے کارکنوں کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی جن کی جانچ اور علاج جلد کئے جانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے WHO کی، ٹی بی سے متعلق 2024 کی عالمی رپورٹ کی حوصلہ افزا دریافت کا ذکر کیا، جس میں ٹی بی کے واقعات میں 18فیصد کمی آئی ہے۔
سال 2015 میں یہ تعداد ایک لاکھ آبادی پر 237تھی جبکہ 2023 تک یہ تعداد کم ہوکر 195 رہ گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی بی سے مرنے والوں کی تعداد 21 فیصد کم ہوئی اور 95فیصد لوگوں کا علاج کیا گیا، جس سے لوگوں تک اِس پروگرام کی رسائی اور موثرہونے کا اندازہ ہوتا ہے۔
صحت کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری اور دیگر سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔