وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں نیتی آیوگ میں ممتاز اقتصادی ماہرین اور دیگر ماہرین کے ایک گروپ کے ساتھ گفتگو کی۔ اِس کا موضوع تھا: ”آتم نربھرتا اور ڈھانچے کے لحاظ سے تبدیلی، وکست بھارت کا ایجنڈا“۔
اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے 2047 کی جانب بھارت کے سفر کیلئے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ ایک قومی امنگ کے طور پر وکست بھارت کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے نظریے کے تناظر میں سرکار کی پالیسی نے ایک حقیقی عوامی امنگ کی شکل اختیار کرلی ہے۔x