February 27, 2025 2:48 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے مہاکنبھ کو اتحاد کا مہایگیہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے بھارت کی ثقافت اور مالا مال وراثت کو زندہ رکھنے کی ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مہاکنبھ کو اتحاد کا مہایگیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اپنی وراثت پر فخر ہے اور یہ ایک نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ جناب مودی نے آج سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو ملک کے نئے مستقبل کی راہ ہموار کررہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہاکنبھ میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی شرکت نے نہ صرف ایک ریکارڈ قائم کیا ہے، بلکہ کئی صدیوں کی بھارت کی ثقافت اور مالا مال وراثت کو زندہ رکھنے کی ایک مضبوط بنیاد  رکھی ہے۔ مہاکنبھ کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناب مودی نے لوگوں کی سخت محنت، کوششوں اور عزم مصمم کیلئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔