June 19, 2025 3:47 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے پونے شہر میں Jejuri-Morgaon روڈ پر سڑک حادثے میں لوگوں کی موت ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے پونے شہر میں Jejuri-Morgaon روڈ پر سڑک حادثے میں لوگوں کی موت ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے وزیراعظم کے قومی امدادی فنڈ سے دو-دو لاکھ روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ کَل شام پونے ضلع میں ایک سڑک حادثے میں 8 افراد کی موت ہوگئی تھی، جبکہ 5 شدید طور پر زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مسافر کار وہاں کھڑے ہوئے ایک ٹیمپو سے جا ٹکرائی۔×