وزیر اعظم نریندر مودی نے موریشش کے اپنے ہم منصب ڈاکٹر Navinchandra Ramgoolam سے بات چیت کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور موریشش کے درمیان بڑھتی ہوئی کلیدی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے اپنے مشترکہ عزم کو دوہرایا۔ جناب مودی نے ویژن مہاساگر اور بھارت کی پڑوس مقدم کی پالیسی سے مطابقت رکھتے ہوئے موریشش کی ترقیاتی ترجیحات کیلئے بھارت کے مکمل عزم کو بھی دوہرایا۔ دونوں رہنماؤں نے ترقی، شراکت داری، صلاحیت سازی، دفاع، بحری، سکیورٹی، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں سمیت بہت سے شعبوں میں جاری تعاون پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔
Site Admin | June 25, 2025 9:31 AM
وزیراعظم نریندر مودی نے موریشش کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام کے ساتھ بات چیت کی، اور انھیں بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی