January 19, 2026 9:19 AM | PM-WEST BENGAL

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں 830 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور 3 امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کَل شام مغربی بنگال کے ہُگلی ضلعے میں سِنگور کے مقام پر 830 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انھوں نے ایک عوامی جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی بھارت کی ترقی، ایک ترقی یافتہ بھارت کے تصور کا مرکز ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت، اس مقصد کی جانب کاربند ہے۔

مالدہ اور ہُگلی کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں سینکڑوں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں پر عمل درآمد جاری ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے اور کنکٹوٹی کو مستحکم کیا جا سکے۔

جناب مودی نے بڑے ریل اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین ہفتے کو مغربی بنگال سے شروع کی گئی ہے جبکہ ریاست میں تقریباً چھ امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیاں پہلے سے ہی موجود ہیں۔