ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 9:44 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے مصنوعی ذہانت AI کو ایک فیصلہ کن طاقت قرار دیا، جو اِس صدی میں انسانیت کیلئے code رقم کر رہی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے مصنوعی ذہانت AI کے انقلابی تبدیلی لانے والے اثرات کو اجاگر کیا اور اِسے ایک فیصلہ کن طاقت قرار دیا، جو اِس صدی میں انسانیت کیلئے code رقم کر رہی ہے۔ آج پیرس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں کے ہمراہ AI ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے پوری انسانیت کیلئے AI کے فوائد کو یقینی بنانے کیلئے عالمی اشتراک و تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب مودی نے AI کیلئے عالمی شراکت داری کو مزید جامع بنانے پر بھی زور دیا تاکہ عالمی خطہئ جنوب کے ملکوں کی ترجیحات کو پورا کرنے اور خدشات کو دور کرنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ AI کو اپنانے کے عمل میں بھارت کی قیادت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک کے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کے بارے میں بات کی، جس نے حکمرانی کو جدید بنایا ہے اور معمولی قیمت پر ایک ارب 40 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ جناب مودی نے سبھی کی شمولیت پر پوری توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مصنوعی ذہانت تیار کرنے کے بھارت کے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے کروڑوں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے AI کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم مودی نے AI فاؤنڈیشن اور Council for Sustainable AI کے قیام کے فیصلے کی ستائش کی اور فرانسیسی صدر کو اِن کوششوں کی قیادت کرنے کیلئے مبارکباد دی۔
انہوں نے ذمے دار اور سبھی کی شمولیت والے AI گورنینس کو آگے بڑھانے میں بھارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ایک اہم اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت، اگلی AI ایکشن سمٹ کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے۔پیرس میں منعقدہ AI ایکشن سمٹ، قائدین کے بیان کو اپنانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔