ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 17, 2025 2:37 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے دھار میں اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے دھار میں، ملک گیر سوَستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان اور ”آٹھوِیں راشٹریہ پوشن ماہ“ مہم کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نے ملک کے سب سے بڑے ”پی ایم مِتر پارک“ کا ضلعے کے بھینسلا گاؤں میں سنگِ بنیاد رکھا۔

انہوں نے ماتر وَندنا یوجنا کے تحت 15 لاکھ سے زیادہ خواتین کو امدادی رقم بھی فراہم کی۔ وزیراعظم نے دھار میں بننے والے پی ایم متر پارک کیلئے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ہر طبقے کیلئے سنہرا موقع فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ جو بھی خریدیں وہ سودیسی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کاروباریوں سے بھی کہا کہ آپ جو بھی بیچیں وہ اپنے ملک کا ہونا چاہئے۔×