ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 22, 2025 3:02 PM | NAVRATRI

printer

  وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں کو نوراتری کی مبارکبادی ہے اور کہا ہے کہ اس مرتبہ یہ فیسٹیول بہت خاص ہے کیونکہ یہ GST بچت اُتسو کے آغاز کے ساتھ ہو رہا ہے۔

9 روزہ نوراتری کا تہوار آج سے شروع ہوگیا ہے۔ نوراتری دیوی دُرگا اور اُن کے 9 اَوتاروں کی پوجا ارچنا کیلئے وقف ہے۔ سنسکرت میں نوراتری کا مطلب ہے 9 راتیں۔ اِسے Navdurga کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 

نوراتری کا تہوار دسہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جو راوَن پر بھگوان رام کی فتح کی علامت ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے نَوراتری کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ ہمت، صبر وتحمل اور عزم سے پُر، یہ پوِتر تہوار ہر ایک کی زندگی میں نئی قوت اور نیا اعتماد لائے گا۔

جناب مودی نے کہا کہ اِس مرتبہ نَوراتری کا شُبھ موقع بہت خاص ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس بار GST بچت اُتسو کے ساتھ ساتھ سودیشی کے منتر کو ایک نئی قوت ملے گی۔×