December 17, 2025 3:10 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے عدیس ابابا میں ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی خطہ جنوب اپنی تقدیر خود طے کر رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے عدیس ابابا میں ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی خطہ جنوب اپنی تقدیر خود طے کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے قومی گیت وندے ماترم اور ایتھیوپیا کے قومی ترانے، دونوں میں اپنی سرزمین کو ماں سے تعبیر کیا گیا ہے۔ یہ گیت اور ترانہ ہمیں وراثت، ثقافت اور خوبصورتی پر فخر کرنے اور مادرِ وطن کا تحفظ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

PM Byte

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آب و ہوا کے ساتھ ساتھ جذبے کے لحاظ سے بھی بھارت اور ایتھیوپیا میں گرمجوشی پائی جاتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ تقریباً دو ہزار سال پہلے ہمارے آباو واجداد نے تعلقات اور رابطے قائم کیے۔ 

PM Byte

بحرِ ہند کے راستے تاجروں نے مصالوں اور سونے کے ساتھ سفر کیا اور سامان کی تجارت سے زیادہ انھوں نے نظریات، خیالات اور طرزِ زندگی کا تبادلہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ Addis اور Dholera صرف تجارتی مراکز نہیں بلکہ دونوں تہذیبوں کے درمیان اہمیت کے حامل پُل ہیں۔x