وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کے موقع پر بھارت کے شہریوں کے نام خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے 1949 میں آئین کو اختیار کیے جانے کے تاریخی واقعے کو یاد کیا۔ ملک کی ترقی کی رہنمائی میں آئین کے پائیدار کردار کو اجاگر ہوئے جناب مودی نے اپنے خط میں کہا کہ 2015 میں حکومت نے مقدس دستاویز کے اعزاز میں 26 نومبر کو یومِ آئین کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض کو اپنے ذہنوں میں اولین ترجیح دیں، کیونکہ بھارت ایک ترقی یافتہ اور بااختیار ملک کی تعمیر کے وژن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جناب مودی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرکے جمہوریت کو مضبوط بنائیں۔x
Site Admin | November 26, 2025 2:53 PM | PM Constitution Day Letter
وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں پر اپنے فرائض کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا ہے، کیونکہ بھارت ایک ترقی یافتہ اور مضبوط ملک کی تعمیر کے نظریئے کی جانب بڑھ رہا ہے۔