وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ملک ہی میں تیار کی گئیں مصنوعات خریدکر تہوار کی خوشیاں منائیں اور 140 کروڑ بھارتیوں کی محنت کا جشن منائیں۔ جناب مودی نے شہریوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ جو کچھ تہواروں کے دنوں میں لائے ہیں، اُسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اِس سے دوسرے لوگوں کو، یہی سب کچھ کرنے کی تحریک ملے گی۔ جناب مودی نے My GovIndia کی ایک پوسٹ کے جواب میں، بھارت میں تیار کی گئی مصنوعات خریدنے اور ”Garv سے کہو یہ سودیشی ہے“ کی تشہیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے مقامی صنعتوں اور کاریگروں کی حوصلہ افزائی سے متعلق ملک گیر تحریک کے دوران یہ اپیل کی ہے، جس سے ایک بار پھر خود کفالت اور اقتصادی اختیارات کا پیغام ملتا ہے۔
اِس قدم کی حمایت کرتے ہوئے MyGovIndia نے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے جس کا موضوع ہے ”دیوالی کا جشن منائیے اور سودیشی کو بااختیار بنائیے“ اِس مہم میں شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ اِس تہوار کے دنوں میں صرف سودیشی مصنوعات خریدنے کا عزم کریں۔ اِس مہم میں اُن مقامی کاریگروں کو مدد دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے جن کی کاریگری اور گزر بسر، بھارتی ثقافت اور اقتصادی تانے بانے کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ x