وزیراعظم نریندر مودی نے سشَستر سیما بَل SSB کے یوم تاسیس کے موقع پر آج اُس کے سبھی اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ SSB کی غیر متزلزل لگن سے خدمت اور قربانی کی اعلیٰ ترین روایات کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورس کا فرض سے متعلق جذبہ اور احساس ملک کی سلامتی کا ایک اہم ستون ہے۔ مشکل جغرافیائی حالات میں ملک کے تحفظ میں SSB کے اہلکاروں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ فورس ملک کی خدمت کے سلسلے میں ہمیشہ چوکس رہی ہے۔×
Site Admin | December 20, 2025 3:32 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے سشَستر سیما بَل SSB کے یوم تاسیس کے موقع پر آج اُس کے سبھی اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے