وزیراعظم نریندر مودی نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں ویر بال دِوس کے موقع پر قومی پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے راشٹریہ بال پرسکار حاصل کرنے والے 20 بچوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر انَّ پورنا دیوی نے بچوں سے کہا ہے کہ ملک مقدم کے نظریئے کو اپنی زندگی کے رہنما منتر کے طور پر اپنائیں۔
ویر بال دِوس کے موقعے پر وزیراعظم نریندر مودی نے دلیر صاحبزادوں کی قربانی کو یاد کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے ماتا گُجری جی کے پختہ عقیدے اور سری گرو گوبند سنگھ جی کی لازوال تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمت، دلیری، اعتماد اور صداقت کے ساتھ وابستہ ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صاحبزادوں کی زندگی اور اُن کے نظریات سے لوگوں کو آنے والی نسلوں تک تحریک ملتی رہے گی۔